وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان پر تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ٹل گیا

پشاور(پی این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان پر تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ٹل گیا۔۔ خیبرپختونخوا کے گورنرغلام علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا نہیں کہوں گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں غلام علی کا کہنا تھاکہ اسمبلی تحلیل کرنے کے حق میں نہیں ہوں، نہ تحریک عدم اعتماد اور نہ ہی گورنر راج کے حق میں ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا نہیں کہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے جمہوریت کی مضبوطی سے متعلق بات ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close