عمران خان نے ویڈیو لنک خطاب میں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی کس بات پر تعریف کی؟ اہم خبر

اسلام آباد(پی این آئی)میں بشری بیگم کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ ان کو پتہ تھا کہ میر ی جان کو خطرہ ہے لیکن ہر روز جب میں مارچ پر جاتا تھا اور بشری بیگم کو خدا حافظ کہتا تھا تو وہ جواب میں کہتی تھیں کہ جائو،یہ جہاد ہے کیونکہ آپ یہ کام اللہ کے لیے کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

لبرٹی میں جلسے سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مارچ کے دوران میری جان کو خطرہ تھا ،یہ بات مجھے معلوم تھی اور یہ بھی پتہ تھا کہ اگر راولپنڈی میں دھرنا دیا یا اسلام آباد کا رخ کیا تو خون خرابہ ہو گا جو کہ کچھ لوگ چاہتے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close