عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کیلئے 23دسمبر کی تاریخ کیوں دی؟ شیخ رشید کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور ( پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کیلئے 23 دسمبر کی تاریخ کیوں اور کس حساب کے تحت دی گئی ، شیخ رشید نے اہم انکشاف کر دیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم انکشاف کیا کہ کوئی تاخیر نہیں ہوئی ، 23 اور 25 تاریخیں زیر غور تھیں۔

 

 

جب میں پرسوں عمران خان سے ملا تو اس میں روزوں کا حساب لگایا گیا ،پہلا روزہ 23 یا 24 کو ہوگا ،صورتحال کو دیکھتے ہوئے ،یہ فیصلہ کیا گیا کہ 23 تاریخ کو اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں ۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے23دسمبر کو خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے جمعے کو خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کردیں گے ، اس کے بعد ہم الیکشن کریں گے اور قومی اسمبلی کے اپنے ممبران سے اسمبلی میں استعفے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا یہاں سری لنکا جیسے حالات ہو جائیں ، میں چاہتا ہوں الیکشن ہوں۔لبرٹی چوک کے جلسے کے شرکا سے خطاب میں عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان موجود تھے۔عمران خان کا کہنا تھاکہ جب تک شفاف الیکشن نہیں ہوں گے خوف ہے کہ ملک ڈوب جائے گا، 50 سال میں آج سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

 

 

 

 

30 سال سے جوملک کو لوٹ رہے تھے ان کو اوپربٹھا دیا گیا، جس ملک کا یہ دیوالیہ نکال گئے تھے اس کو ہم نے 2018 میں سنبھالا، چوروں کا ٹولہ ملک کو تباہی کی طرف لے کرجارہا ہے، ہمارے پاس ڈالر نہیں آرہے تھے پھر بھی ہم نے معیشت کو اٹھایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں