اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان، پی ٹی آئی نے عمران خان کی تقریر سے پہلے ہی بڑی سیاست وکٹ گرا دی

پشاور(پی این آئی) جے یو آئی کے رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی میں جے یو آئی ف کے چئیرمین ویلج کونسل پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چاروں صوبوں ، گلگلت بلتستان اور آزاد کشمیر کی نمائندہ جماعت ہے۔سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔لچھ عرصے سے دوسری جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔قبل ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما خورشید خان نے پارٹی سے 20 سالہ رفاقت ختم کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔پی ٹی آئی نے عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ گرا دی۔ضلع کرک سے اے این پی کے سینئر رہنما خورشید خا ن پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر خورشید خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں کئی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ہی حقیقی معنوں میں عوام کی پسندیدہ سیاسی جماعت ہے اور عوام کا اعتماد دن بدم پی ٹی آئی پر بڑھتا جا رہا ہے۔جب خورشید خان نے کہا کہ اے این پی کے ساتھ 20 سال سے زائد کی رفاقت رہی۔

اب عمران خان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔س سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے خواجہ قطب فرید کوریجہ اور ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی رحیم یار خان چوہدری جہانزیب نے سینیٹر عون عباس بپی صدر جنوبی پنجاب کی موجودگی میں چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close