لاہور (پی این آئی) ملک کی موجودہ اور بالخصوص پنجاب کی سیاسی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے مستقبل کے حوالے سے اپنے فیصلے پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے فیصلے سے مشروط کر دیئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں جہاں پاکستان مسلم لیگ ق کے اراکین پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی کے حق میں نہیں تو وہاں پی ٹی آئی کے بیشتر
ارکان بھی پنجاب اسمبلی کی تحلیل نہیں چاہتے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے اراکین پنجاب اسمبلی نے گزشتہ روز چودھری شجاعت حسین سے بطور پارٹی قائد ملاقات بھی کی اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے ان سے مشاورت کی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے جو فیصلہ کریں گے وہ انہیں قبول ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں