شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، کتنا جانی نقصان ہو گیا؟

وانا (پی این آئی) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ایک گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے ایک فرد کی شناخت کرم خان سکنہ خدی کے نام سے ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ باقی دو لاشوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے اور فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close