شہریوں کو موبائل کیلئے ڈاکوئوں سے مزاحمت نہ کرنے کا مشورہ دیدیا گیا

کراچی(آئی این پی) کراچی سٹی پولیس چیف جاوید اوڈھو نے شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری فون کیلئے ڈاکوں سے مزاحمت نہ کریں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گزشتہ روز ڈکیتی مزاحت کے دوران مرنے والے جامعہ این ای ڈی کے طالبعلم مقتول بلال کے متعلق گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل پر دو ڈاکوں نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، گرفتار ملزم 16 سال کا اور تاجک افغان ہے، دوسرے ملزم کو بھی شناخت کرلیا گیا،

ملزم کا دوست شامل تفتیش ہے۔ان کاکہنا تھا کہ عینی شاہدین اورسی سی ٹی سے ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کیا، ڈاکوں نے پورے شہر کو سوگوار کیا، کل رات پولیس کی ٹیم نے کام شروع کیا، ملزم کاساتھی بھی تاجک افغان ہے۔انہوں نے کہا کہ نومبردسمبرمیں 22 کیسسز میں سے چار بچوں کو قتل کیا گیا،رواں سال 251 میں سے 225 کیسسز حل اور233 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close