ریلوے سے برطرف کئے گئے ملازمین کو بحال کر نے کی یقین دہانی، کون کون سے شعبے شامل؟

راولپنڈی ( آئی این پی ) متاثرین ملازمین اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین قادر خان مندوخیل نے ریلوے ورکرز یونین تارا نشان کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مبارک حسین کی قیادت میں ملنے والے سے وفد کویقین دہانی کروائی کہ پاکستان ریلوے میں برطرف کئے گئے تمام گینگ مینو کو بحال کر دیا جائے گا، کیرج فیکٹری کے جن لوگوں کو سپریم کورٹ نے ریگولر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں،

اس پر عمل درآمد کیا جائے گا، ریلوے کیریج اینڈ ویگن برانچ کے کیرج کلینر واشنگ لینڈ لاہور کو بحال کیا جاتا ہے، جھوٹی ایف آئی آر اور من گھڑت بنیاد کی جھگڑوں کو ختم کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار متاثرین ملازمین اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین قادر خان مندوخیل نے ریلوے ورکرز یونین تارا نشان کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مبارک حسین کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا ،چیئرمین قادر خان مندوخیل نے ریلوے ملازمین کے تمام مسائل کوتفصیلی سنا ،اس موقع پر ارشادات علی شاہ شبیر صدیقی اصغر بٹ شرافت حسین عطا بلوچ قاضی امین الحق یاسر محمود اقبال جاوید نعیم شیخ گل خان بابر زمان شاہد تاج وحید رانا طارق خان طالب بھٹ نثار احمد محمد فاروق یاسر اقبال رضوان نادر اور فہد بن مبارک بھی موجود تھے ،وفدنے قادر خان مندوخیل اور ان کی کمیٹی کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ریلوے ورکرزیونین کے ذمہ داران نے بتایاکہ خالی پوسٹوں پر پہلے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے،کنٹریکٹ ملازمین کو خالی پوسٹوں پر ریگولر نہ کرنا انتظامیہ کی زیادتی ہے، ریلوے کیرج فیکٹری کے مزدور رہنما کو بیگناہ طور پر نوکری سے برخاست کیا گیا اس کی فوری بحالی کے احکامات جاری کیے جائیں ،چیئرمین قادر خان مندوخیل نے کہاکہ لاٹو 2018 کے ظالمانہ حکم پر جن لوگوں کو نوکری سے نکالا گیا ہے ان کی ڈیوٹی پر بحال کریں گے، چیئرمین کو احکامات جاری کر دیے ہیں، ریلوے کے کیرج کلینر ریلوے کے معاون ،لوکو راولپنڈی معاون ،سی ڈی ایل ورکشاپ الیکٹرک معاون ،کیرج معاون، ٹوکن مین ،گینگ مین، سینٹری ورکرز کو بحال کر دیا جائے گا، ایف ایس ٹی اور سپریم کورٹ کے فیصلے آئینی فیصلے ہیں ان کے فیصلوں پر عمل درآمد ہونا چاہئے، سب انجینئر مکینیکل، سب انجینئر الیکٹریکل ریلوے کے ٹکٹ کلکٹر جنہیں کنٹریکٹ پر رکھا گیا ہے انہیں بھی ریگولر کیا جائے گا ،جن لوگوں کو بھی بے گناہ طور پر اور غیر قانونی طور پر نوکریوں سے نکالا گیا ہے انہیں نوکری پر بحال کریں گے۔جس پرچیئرمین کاکہناتھاکہ اب تک 32 ہزار ملازمین کو اس کمیٹی سے فائدہ پہنچا ہے ،ملازمین بحال کمیٹی نے اپنا کام انصاف اور ذمہ داری سے کیا ہے،آئندہ بھی کرینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close