سول ایوی ایشن ملازمین سے دوہری شہریت کی تفصیلات طلب

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملازمین سے دہری شہریت سے تفصیلات طلب کرلیں۔دہری شہریت سے سی اے سرکلر میں تمام افسران و ملازمین کو 15 روز کے اندر متعلقہ فارم جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملازمین کو اپنے اہلخانہ کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی جبکہ غلط معلومات فراہم کرنے کی صورت میں ملازمین خود ذمہ دار ہوں گے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردی سرکلر کے مطابق دہری شہریت سے متعلق فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جنوری مقرر کردی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close