ریلوے کا کراچی کیلئے مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان، فرید ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(آئی این پی)محکمہ ریلوے نے کراچی کیلئے مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، فرید ایکسپریس 22 دسمبر سے جبکہ پاکستان ایکسپریس 23 دسمبر سے چلائی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی اور فرید ایکسپریس لاہور براستہ پاکپتن سے کراچی چلے گی ۔

پاکستان ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز کر دیا گیا ، فرید ایکسپریس کو نجی شعبے کے تحت چلایا جائے گا۔وزیر ریلویز کے مطابق تمام ٹرینوں اور سٹیشنوں میں مسافروں کیلئے صفائی اور اوقات کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close