وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی خصوصی طیارے میں اچانک راولپنڈی کیوں آگئے؟ بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی خصوصی طیارے میں اچانک راولپنڈی کیوں آگئے؟ بڑی خبر۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ لاہور سے راولپنڈی آمد ہوئی جہاں انہوں نے اہم شخصیت سے ایک گھنٹہ طویل اہم ملاقات کی اور پھر واپس روانہ ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب راولپنڈی میں اہم شخصیت سے ملاقات کیلیے خصوصی طیارے کے ذریعے راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پہنچے۔بعد ازاں وزیراعلی کو انتہائی سخت سیکورٹی میں اہم شخصیت کے آفس روانہ کردیا گیا۔اہم شخصیت سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close