بنی گالہ میں توشہ خانہ کے تحائف کی تصاویر کھینچنے والے ملازم کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) بنی گالہ کے سابق نگران انعام خان  نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ آنے والی آڈیو انہی کی ہے۔

 

 

انعام خان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اس وجہ سے برہم تھیں کیونکہ انہیں لگ رہا تھا کہ ان کے گھر کے اندر سامان کی تصاویر کھینچ کر کسی اور کو بھیجی جا رہی ہیں، اس چیز کی وجہ سے انہیں لگا کہ ان کے گھر کی سیکیورٹی داؤ پر لگ رہی ہے، اسی وجہ سے انہوں نے ٹیلی فون پر برہمی کا اظہار کیا۔بنی گالہ کے سابق نگران کے مطابق توشہ خانہ کے تحائف کی تصویریں انور نامی ملازم نے کھینچی تھیں، یہ سارا معاملہ 2021 کا ہے، انور کو اسی وقت ہی نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

 

 

 

خیال رہے کہ بشریٰ بی بی اور انعام خان کی ایک آڈیو سامنے آئی ہے جس میں عمران خان کی اہلیہ اپنے گھر کے سامان کی تصاویر کھینچنے پر برہمی کا اظہار کرتی ہوئی سنی جاسکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close