اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج طاہر عباس سپرا نے اینکر پرسن مبشر لقمان کو دو سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کے والد مرحوم انور عزیز نے مبشر لقمان کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا جس میں آج دو سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت بھی منظور کرلی ہے۔مبشر لقمان نے 2016 میں انور عزیز پر اپنے پروگرام کھرا سچ میں ذاتی نوعیت کے الزامات لگائے تھے جس کی بنا پر ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں