میری تقریر کا انتظار کریں، عمران خان کیا کرنے جارہے ہیں؟ سینئر تجزیہ کاروں سے گفتگو میں بتا دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جو کہہ رہے کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوں گی وہ میری تقریر کا انتظار کریں، پی ٹی آئی اور ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں، ہم جو بھی فیصلہ کریں گے ق لیگ ساتھ دے گی ،مسلم لیگ ق مستقبل میں بھی ہماری اتحادی رہے گی۔

انہوں نے سینئر کالم نگاروں اور تجزیہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کہہ رہے کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوں گی وہ میری تقریر کا انتظار کریں، پی ٹی آئی اور ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں، ہم جو بھی فیصلہ کریں گے ق لیگ ساتھ دے گی ،مسلم لیگ ق مستقبل میں بھی ہماری اتحادی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ نے میرے ساتھ ہی نہیں ملک کے ساتھ بھی سنگین مذاق کیا، کرپٹ لوگوں کو این آراو تو دے دیا گیا ہے،موجودہ حکومت نے11سو ارب کا دوسرا این آراو لیا، سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں، انتخابات سے گریز کیا گیا تو سنگین نتائج نکل سکتے ہیں، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، صاف اور شفاف انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، ملک کے اربوں روپے لوٹنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، مذاکرات صرف الیکشن کی تاریخ کیلئے ہوسکتے ہیں، میری جنگ قانون کی حکمرانی کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی چاہتے ہیں اسمبلیاں کچھ دیر اور چلیں۔

پرویزالٰہی وہ کام کریں گے جو ہم چاہتے ہیں، دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی، چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ رابطے میں ہوں، چودھری پرویزالٰہی اسمبلیوں کی تحلیل کا جو فیصلہ ہوا ہے اس کی مکمل تائید کریں گے۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا قانون ختم ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close