لاہور(پی این آئی) وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم نے وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ مہنگائی میں کمی، بجلی اور گیس کے بلوں میں ریلیف دینے کا پیکج تیار کیا جائے، نوجوانوں کیلئے بھی خصوصی روزگار پیکج تیار کیا جائے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم نے مہنگائی کے پیش نظر خصوصی ریلیف پیکج تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے، سابق حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا ہم عوام کو ریلیف دیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں کے لیے بھی خصوصی پیکج تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے، وزیراعظم نے روزگار فراہمی پیکج کی تیاری کیلئے وزارتوں کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے وزارتوں کو ہدایت کی کہ روزگار فراہمی پیکج کو ترجیح دی جائے۔ نوجوانوں کو انتہاپسندی اور مایوسی سے بچا کر مثبت سرگرمیوں کی جانب لے کر آنا ہے۔ وزیراعظم نے بجلی اور گیس کے بلوں میں بھی ریلیف دینے کی ہدایت کردی۔معاشی مشکلات اپنی جگہ لیکن عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 10روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کم کردی گئی ہے۔ جس کے باعث فی لٹر پیٹرول کی نئی قیمت 214روپے 80پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر مقرر ہوگئی۔
اسی طرح وزیر خزانہ نے لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے کمی کا اعلان کیا۔ وزیر خزانہ کے مطابق اس کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 169روپے فی لیٹر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں