اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے، بشریٰ بی بی آڈیو میں نگران بنی گالہ انعام سے گفتگو کررہی ہیں، آڈیو میں بشریٰ بی بی توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر بنانے پر برس رہی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے، آڈیو میں بشریٰ بی بی نگران بنی گالہ انعام پر توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر بنانے پر برس رہی ہیں۔ بشریٰ بی بی کہتی ہیں ہیلو، انعام خان کہتے ہیں، اسلام علیکم، جس پر بشریٰ بی بی کہتی ہیں، واعلیکم اسلام، بشریٰ بی بی سوال کرتی ہیں کہ یہ جو توشہ خانہ سے چیزیں آئی تھیں، آپ نے اصفر کو کہا تھا ان کی تصاویر کھینچ کر بھیجو؟ جس پر انعام جواب دیتے ہیں کہ نہیں میں نے تو نہیں کہا تھا۔ جس پر بشریٰ بی بی کہتی ہی، تو کیوں کھینچی تھی تصویریں؟ گھر کے اندر جو چیز آئے اس کی تصویر تو نہیں کھینچتے؟ جو گھر سے باہر جائے اس کی کھینچتے ہیں، کیا گھر کے اندر جو چیز آئے اس کی تصویر کھینچنی چاہیے؟ انعام کہتے ہیں کہ مجھے تو نہیں معلوم، بشریٰ بی بی نے کہا کہ اصفر کہتا مجھے انعام نے کہا تھا میں نے ان کو بھیج دی ہیں، بھیجی ہیں لیکن میں نے کہا نہیں تھا۔ بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ آپ ہولڈ کریں۔
پھر بشریٰ بی بی کسی دوسرے بندے سے بات کرتی ہیں کہ کس نے کہا تھا تصاویر کھینچنے کو؟ کس نے کیوں؟ گھر کے اندر والی چیز کی تصویر نہیں کھینچتے کیونکہ وہ میرے پاس آرہی تھیں، گھر سے جو باہر چیز جاتی ہے اس کی تصویر کھینچنی چاہیے، گھر کے اندر جو چیز آرہی ہے اس کی کون تصویر کھینچتا ہے؟ کس چیز کا ثبوت؟ آپ نے مجھ سے پوچھ کر تصاویر بنائیں؟ وہ ایم ایس ہم پر ٹرسٹ کرکے بھیج رہا ہے اس نے تصاویر نہیں بنائیں؟ آپ ہوتے کون ہو تصویر کھینچے والے، نگران انعام کو کہا کہ آج کے بعد تم میرے گھر میں نہیں آنا سمجھ آئی؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں