اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ مؤخر ہو جانے کے باعث رہائی عمل میں نہ ا سکی۔ آج صبح اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کے متنازع ٹویٹ کے کیس کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے بابر اعوان کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں