اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی پی ٹی آئی کا دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ، سینئر لیڈر شپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی

لاہور(آئی این پی)اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے دوبارہ سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد کیا ہوگا ؟ تحریک انصاف نے سیاسی روڈ میپ طے کرلیا، عمران خان کے زیرصدارت سینئر لیڈرشپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ اجلاس میں پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کی گئی کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد ہم کیا سیاسی لائحہ عمل اختیار کریں گے۔عمران خان نے ہدایت کی کہ سب سے بڑا ایشو مہنگائی ہے ہمیں اس پر پہلے سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ آواز بلند کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ این آر او ٹو کو اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد کی احتجاجی اور انتخابی مہم میں ہدف تنقید بنایا جائے گا، حکومتی رہنماں کے کرپشن کے کیسز پر ملنے والے ریلیف پر قانونی لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیاجائے گا، نیب کے پی ڈی ایم کے رہنماں کے کیسز پر رویے کو بھی انتخابی اور احتجاجی مہم میں اٹھایا جائے گا، پی ڈی ایم کے خلاف بند ہونے والے تمام کیسز کو عوامی مہم میں دوبارہ سے اجاگر کیا جائے گا۔اجلاس کی اندرونی کہانی کے بارے ذرائع کا کہنا تھا کہ جیتنے والے حلقوں کے بعد پی ٹی آئی کے ہارنے والے حلقوں میں بھی ریلیوں کی کال دینے کی تجویز دی گئی، بجلی، گیس کے یوٹیلٹی بلز، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملات بھی پی ٹی آئی قیادت اجاگر کرے گی، پی ڈی ایم قیادت کے خلاف کرپشن کے بیانیے کو دوبارہ شدت سے منظر عام پرلانے پر بھی اجلاس میں اتفاق کیا گیا۔تحریک انصاف نے اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد دوبارہ سے سڑکوں پر آنے کے لئے بھی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close