لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ باجوہ صاحب کا سب سے بڑا ظلم عمران خان کو نافذ کرنا تھا، وہ عمران خان کو لائے اور بنایا، حکومت کس نے دلائی تھی؟پی ٹی آئی اس ظلم کا اعتراف نہیں کرتی؟ اب ان کو کہتے کہ خدا کے واسطے الیکشن کرائیں ان کو کیوں کہتے ہو، سیاستدان ہو شرم اور قومی غیرت سے کام لو؟
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں باجوہ صاحب کا سب سے بڑا ظلم این آراو ٹو دینا ہے، میں کہتا ہوں کہ باجوہ صاحب کا سب سے بڑا ظلم عمران خان کو نافذ کرنا ہے، باجوہ صاحب نے عمران خان کو لاکر بنایا ، اس ظلم کا اعتراف نہیں کرتے۔بس ایسے ہی الزام تراشی کررہے ہیں، ان کو حکومت کس نے دلائی تھی؟ کراچی میں بلاول بھٹو جس طرح الیکشن میں ہارے وہ حیرت کی بات تھی، تب کچھ نہیں ہوا، ابھی ان کو اعتراض ہے کہ عمران خان کی بیگم کا نام نہیں نکلے گا، کیوں نہیں نکلے گا؟ آصف زرداری کی ہمشیرہ کی جس طرح توہین کی گئی۔یہ مکافات عمل ہے۔
بی بی کو دیکھ کرچور چور کہتے تھے اب ان کی بیٹی کو کہا گیا۔ابھی انتخابات کا میدان لگنا ہے، آگے آگے دیکھئے ہوتا کیا ہے؟ یہ اسمبلیاں نہیں توڑیں گے کیونکہ یہ ان کی بیساکھیاں ہیں۔ یہ اسمبلیاں توڑیں گے تو ہم ضمنی انتخابات کروا دیں گے۔ ابھی آپ چیختے ہو کہ خدا کے واسطے الیکشن کرائیں ان کو کیوں کہتے ہو، سیاستدان ہو شرم اور قومی غیرت سے کام لو؟ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ سانپوں کے مشوروں پر مولا جٹ منفی اور گالم گلوچ کی سیاست سے کیا ملا؟ نااہلی سر پہ، اگر پنجاب اسمبلی گرانی ہے تو بار بار تاریخ کیوں؟ اور کےپی کے کیوں نہیں؟ سیاسی سرپرائز کیلئے تیار رہیں لگ پتہ جائیگا۔ یہ سیاست ہے کوئی ایکشن مووی نہیں، ریکارڈ کا حصہ بنا لیں، یہ سٹریٹجی بھی کلین بولڈ!
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں