اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ( ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان نے 2004 میں ایم این اے ہوتے ہو ئے الیکشن کمیشن کودی گئی تفصیلات میں بیٹی کا نام چھپایا، اب پاکستان میں ان پر 62 اور63 کا اطلاق ہو کر رہیگا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ جس دن بنی گالہ ریڈ ہوا مجھے لگ رہا ہے کافی چیزیں برآمد ہوں گی، گھڑی سمیت جوکچھ ملا کچھ نہ چھوڑا لیکن بندہ بڑا ایماندارہے، تم نے اپنی بیٹی کونام دیا اوروہ بھی چھپا کر، جس بندے نیاپنے بچے چھپائے پتا نہیں کیا کیا چھپایا ہوگا، خان صاحب اگراصل مدینہ کی ریاست ہوتی توآپ سنگسارہوتے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کوئی کیس ہم سیاسی طورپرنہیں بنائیں گے، معیشت کوسنبھالنا اولین ترجیح ہے، توشہ خانہ والی چیزیں بھی قوم کیسامنے رکھنا ضروری ہے، سب سے پہلے میثاق معیشت اوراس کیبعد سب کوبیٹھ کررولزآف گیمزطے کرنا ہوں گے پھرالیکشن ہونگے،عمران خان کوتوالیکشن کمیشن پراعتماد نہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن اگلیسال اکتوبرمیں ہونگے، اب توعمران خان کا لاڈلہ پن نہیں رہا، اب پاکستان میں ادارے اپنا اپنا کام کر رہے ہیں، اب سیاست اپنے زور بازو پر ہو گی کسی سہولت کار کے ذریعے نہیں، جب تک لیول پلائنگ فیلڈ نہیں ہوگی تب تک فیئرالیکشن نہیں ہوسکتا، لیول پلائنگ فیلڈ کیبعد الیکشن ہوسکتاہے۔طلال چودھری نے کہا کہ خان صاحب! اگرچوری نہیں کی توتلاشی کیوں نہیں دیتے، خان صاحب نے زکو نا گھڑی چھوڑی لیکن ہیصادق اور امین، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں ان کیسز کو تیزی سے نمٹایا جائے،عدالت کوسب لوگوں کوایک ترازومیں تولنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کواربوں روپے کیتحفے ملے، پہلے مرید اور اب مرشد بھی چور نکلی، پہلے مرشد مرید کا نام بیچتی رہی، مرشد نے جیولری،ہیرے بیچے، چھ ارب کے تحائف بیچے گئے، توشہ خانہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا اسکینڈل ہے۔طلال چودھری کا کہنا تھا کہ جوتحائف ملے وہ توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں ہوئے،وزیراعظم آفس رکھ کرخود ہی ویلیوتین کروڑلگوائی گئی، چھ ارب کی چیزکی کوئی بینک ٹرانزیکشن نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دو ملکوں سے تقریبا 6 ارب مالیت کے تحائف ملے، 6ارب کے تحائف کی قیمت 3 کروڑ لگوائی گئی، حجاز مقدس ننگے پاں جانے والا ان سے ملے تحائف بیچتا رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں