جنرل فیض کو عملی سیاست میں آنے کی دعوت دی گئی تو انہوں نے کیا کیا؟ بڑی خبر

چکوال(پی این آئی) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو چکوال میں پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے عملی سیاست میں آنیکی دعوت دیدی۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید سے چکوال میں ان کے فارم ہائوس پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے ملاقات کی اور بطور سرونگ جنرل علاقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے پر ان کاشکریہ ادا کیا۔

فوج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے عملی سیاست میں آنے کی دعوت بھی دی۔فیض حمید نے اس پیش کش پر پی ٹی آئی قیادت کا سینے پر ہاتھ رکھ کر شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close