عمران خان نے جنرل باجوہ کے پائوں پکڑ کر این آر او لیا، دعویٰ آگیا

قصور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ ہمیں این آر او کا کہنے والے نے خود جنرل (ر) باجوہ کے پاؤں پکڑ کر این آر او لیا جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ قصور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان کاکہنا تھا کہ سائفر کی جھوٹی کہانی کے ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے جنرل (ر) باجوہ کو پنچنگ بیگ بنا لیا ، عمران خان الزام عائد کرتے ہیں کہ ہمیں این آر او دیا گیا۔

اگر جنرل (ر) باجوہ کی جانب سے کسی کو این آر او دیا گیا ہے تو وہ خود عمران خان ہیں، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ عمران خان نے ان کے پاؤں پکڑ کر این آر او لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close