لاہور (پی این آئی) اینکر پرسن عمران ریاض خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو نا اہل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا اگر اسمبلیاں تحلیل کیں تو نااہل کر دیا جائے گا۔ عمران خان کو واضح دھمکی والا پیغام۔
اسی حوالے سے صحافی صابر شاکر نے بھی ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی ہوچکی ہے تو پھر عمران خان کو نااہل کرنیکی دھمکیاں کون دے رہا ہے؟
اگر اسمبلیاں تحلیل کیں تو نااہل کر دیا جائے گا۔ عمران خان کو واضح دھمکی والا پیغام
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) December 15, 2022
خیال رہے کہ عمران خان نے کچھ عرصہ پہلے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی دی تھی۔ بعد انہوں نے کہا کہ وہ 17 دسمبر کو دونوں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ دیں گے۔
اگر اسٹبلشمنٹ Apolitical ہے تو عمران خان کو نااہل کرنیکی دھمکیاں کون دے رہا ہے؟؟
— Sabir Shakir (@ARYSabirShakir) December 15, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں