ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کل مولانا فضل الرحمن کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کل شام مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔سمیع اللہ علیزئی صوبائی اسمبلی کے حلقہ112 سٹی ٹو سے 2 بار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے،اس بار وہ پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور کے مقابلے میں جے یو آئی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک ممبر صوبائی اسمبلی بھی عنقریب جے یو آئی میں شمولیت اختیارکریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں