سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم ختم، بُری خبر آگئی

کوئٹہ(پی این آئی)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم ختم، بُری خبر آگئی۔۔۔ بلوچستان میں مالی بحران کے باعث ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ بلوچستان کو رواں سال این ایف سی ایوارڈ میں 30 ارب کم ملنے پر بحران شدت اختیار کر گیا،ذرائع کاکہناہے کہ وفاق نے صوبے کے محصولات بہتر نہ کئے تو تنخواہیں نہیں دی جاسکیں گی ۔

ذرائع کا مزید کہناتھا کہ بلوچستان کو وفاق کی جانب سے 5 ماہ کے دوران 131 ارب ملنا تھے ،ابتک صوبے کو وفاق سے 101 ارب روپے ملے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close