چوہدری پرویز الٰہی کے عمران خان سے اختلافات کی قیاس آرائیاں، بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ق لیگ کے رہنماء چودھری مونس الٰہی نے ملاقات کی، جس میں مونس الٰہی نے یقین دہانی کرائی کہ آپ جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ق لیگ کے رہنماء چودھری مونس الٰہی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں بطور اتحادی آئندہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ق لیگ کتنی سیٹوں پر انتخابات لڑے گی؟ آئندہ کے سیاسی معاملات پر بھی مزید ملاقاتیں کی جائیں گی۔ مونس الٰہی نے یقین دہانی کرائی کہ آپ جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ مزید برآں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں ایک معاملہ آیا ، حکومت کی طرف سے غلط بیانی کی گئی، کہ پی ٹی آئی ارکان استعفے دے چکے ہیں لیکن تنخواہیں ابھی تک لے رہے ہیں، ہم نے اپریل کے بعد کوئی تنخواہ نہیں لی، میں شاہ
محمودقریشی سے کہتا ہوں پتا کروائیں کہ کہیں ایسا تو نہیں ہماری تنخواہیں لے کر یہ خود کھا گئے ہوں اور بیرون ملک دورے بھی ہمارے پیسوں پر تو نہیں ہورہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کی تاریخ 17 یا 23 ہوسکتی ہے،عمران خان نے 17تاریخ کو اسمبلیوں کی تاریخ کا اعلان کرنا ہے، یہ فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے، اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد 70فیصد ملک الیکشن میں چلا جائے گا۔پاکستان میں کوئی حل نہیں کہ عام انتخابات کی طرف جایا جائے، ہم نے ملک بھر میں الیکشن کروانے کی پوری کوشش کرلی ہے ، لیکن کچھ نہیں ہوا۔اب اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔اگر گورنر نے عدم اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تو آئین کا آرٹیکل 112کہتا ہے کہ وزیراعلیٰ جب سمری بھیجتا ہے تو 48 گھنٹے روک سکتا ہے، اگر عدم اعتماد کا کہیں گے تو ہم اعتماد کا ووٹ دلادیں گے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 17 دسمبر کو اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ ہمارے ارکان قومی اسمبلی سے مستعفی ہو چکے ہیں،تحریک عدم اعتماد لا کر ہماری حکومت کو ختم کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں