اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پر اب پاکستان میں ان پر 62 اور63 کا اطلاق ہو کر رہے گا، عمران خان نے 2004 میں ایم این اے ہوتے ہوئےالیکشن کمیشن کودی گئی تفصیلات میں بیٹی کا نام چھپایا، جس بندے نے اپنے بچے چھپائے پتا نہیں کیا کیا چھپایا ہوگا، جس دن بنی گالہ ریڈ ہوا مجھے لگ رہا ہے کافی چیزیں برآمد ہوں گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھڑی سمیت جوکچھ ملا کچھ نہ چھوڑا لیکن بندہ بڑا ایماندار ہے، کوئی کیس ہم سیاسی طورپرنہیں بنائیں گے، معیشت کوسنبھالنا اولین ترجیح ہے، توشہ خانہ والی چیزیں بھی قوم کے سامنے رکھنا ضروری ہے، سب سے پہلے میثاق معیشت اوراس کے بعد سب کوبیٹھ کررولزآف گیمزطے کرنا ہوں گے پھرالیکشن ہوں گے،عمران خان کوتوالیکشن کمیشن پراعتماد نہیں، الیکشن اگلے سال اکتوبرمیں ہوں گے، اب توعمران خان کا لاڈلہ پن نہیں رہا، اب پاکستان میں ادارے اپنا کام کر رہے ہیں، اب سیاست اپنے زور بازو پر ہوگی کسی سہولت کار کے ذریعے نہیں، جب تک لیول پلائنگ فیلڈ نہیں ہوگی تب تک فیئرالیکشن نہیں ہوسکتا، لیول پلائنگ فیلڈ کے بعد الیکشن ہوسکتا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی کواربوں روپے کےتحفے ملے، پہلے مرید اور اب مرشد بھی چور نکلی، پہلے مرشد مرید کا نام بیچتی رہی، مرشد نے جیولری، ہیرے بیچے، چھ ارب کے تحائف بیچے گئے، توشہ خانہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا اسکینڈل ہے، جو تحائف ملے وہ توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں ہوئے، وزیراعظم آفس رکھ کر خود ہی ویلیو تین کروڑلگوائی گئی۔
چھ ارب کی چیزکی کوئی بینک ٹرانزیکشن نہیں، عمران خان کو دو ملکوں سے تقریباً 6 ارب مالیت کے تحائف ملے، 6ارب کے تحائف کی قیمت 3 کروڑ لگوائی گئی، بشریٰ بی بی کے نام سے جیولری کی رسیدیں بنوائی گئیں، حجاز مقدس ننگے پاؤں جانے والا ان سے ملے تحائف بیچتا رہا۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب! اگرچوری نہیں کی توتلاشی کیوں نہیں دیتے، خان صاحب نے زکوٰۃ نا گھڑی چھوڑی لیکن ہے صادق اور امین، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں ان کیسز کو تیزی سے نمٹایا جائے،عدالت کوسب لوگوں کوایک ترازومیں تولنا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں