لاہور،صدر عارف علوی نے پرویز الہیٰ کو کیا مشورہ دیا؟ اہم ملاقات میں پرویز الہیٰ نے صدر مملکت سے رہنمائی طلب کی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کے دو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان سے متعلق ملک میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اسی حوالے سےصدرِ مملکت عارف علوی اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے جس میں مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی موجود ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی پرویز الٰہی کو اسحاق ڈار سے مشاورت پر اعتماد میں لے رہے ہیں۔ اس حوالے سےذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر گزشتہ رات عمران خان سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پتہ چلا ہے کہ صدرِ مملکت اور وزیراعلیٰ پنجاب نے باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close