عمران خان پاؤں پر کھڑے ہو گئے، سوشل میڈیا پر تصویر جاری کر دی، ’یقینا مشکل کے ساتھ ہی آسانی ہے‘

لاہور (پی این آئی) سابق وزیرِ اعظم عمران خان لانگ مارچ کے دوران 3 نومبر کووزیر آباد میں قاتلانہ حملے کے بعد صحتیاب ہوکر دوبارہ اپنے پیروں پرکھڑے ہونے اور چلنے کے قابل ہوگئےہیں۔ اس حملے میںاُنہیں ٹانگ پر چار گولیاں لگی تھیں۔عمران خان نے آج انسٹاگرام کے ذریعے اپنے حامیوں کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی خبر دیتے ہوئے تصویر جاری کی ہےجس میں انہیں سینیٹر فیصل جاوید کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے الحمدللّٰہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوں۔

انسٹا گرام پرعمران خان کی پوسٹ کے کیپشن میں آیت بھی لکھی گئی ہے جس کا ترجمہ ہےکہ ’یقینا مشکل کے ساتھ ہی آسانی ہے‘۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close