پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے استعفوں کے لیے نئی حکمت عملی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے ہی ڈی ایم حکومت پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے والے ارکان کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔ یک ٹویٹر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی (میں) نہیں آ رہے لیکن تنخواہ لے رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جج صاحبان کو میڈیا پر آنے والی ہر خبر کو پہلے تصدیق کے عمل سے گزارنا چاہیے۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک اور حکومتی جھوٹ تھا کیونکہ بقول ان کے مستعفی ارکان کی تنخواہیں معطل ہیں اور کسی رکن کو تنخواہ نہیں مل رہی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آج سپیکر کو خط لکھا جا رہا ہے اور کہا ہے کہ وقت بتائیں کب ممبران اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے ایک بار پھر آپ کے پاس آئیں تاکہ نیا انتخابی عمل شروع کیا جا سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close