اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر یہ کہہ کر استعفوں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور کچھ دیگر کی رائے ہے کہ اسمبلیاں توڑنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔ شاہ محمود قریشی نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ سیاست کا نہیں ریاست کے بارے میں سوچنے کا وقت ہے۔ سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی نے عمران خان کو پھر یقین دلایا ہے کہ جو بھی فیصلہ وہ کریں گے،
پرویز الہٰی اس کی تائید کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدر عارف علوی سے وفاقی وزراء ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات موجودہ سیاسی صورت حال پر نہیں تھی بلکہ یہ ملاقات پارلیمنٹ میں لائے جانے والے ایک بل پر صدر کے تحفظات سے متعلق تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں