پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا میں بھتے کی کالز اور گھروں پر دستی بم حملوں سے پریشان تاجروں نے سابق وزیراعظم عمران خان اور کور کمانڈر پشاور کو خط لکھ دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے انصاف ٹریڈرز ونگ کی جانب سے عمران خان اور کور کمانڈر پشاور کو خط لکھے ہیں۔دونوں اہم شخصیات کو لکھے گئے خطوط میں تاجروں کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا خاص طور پر پشاور میں بھتہ وصولی کے واقعات بڑھ گئے ہیں، سابق وزیر حاجی جاوید اور سینیٹر ہدایت اللّٰہ کے گھروں پر بم پھینکے گئے۔
خیبرپختونخوا کے تاجروں کا خط میں کہنا ہے کہ پشاور شہر میں امن و امان کی صورتِ حال غیر تسلی بخش ہو گئی ہے۔ انصاف ٹریڈرز ونگ کے رہنما عاطف حلیم نے خط میں عمران خان اور کور کمانڈر پشاور کو بتایا ہے کہ میرے والد کو بھتہ نہ دینے پر 2016ء میں قتل کر دیا گیا۔ صوبائی حکومت کے نوٹس میں لانے کے باوجود اقدامات نہیں کیے گئے، پشاور کے شہری بھتے اور اغواء کی وارداتوں سے پریشان ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں