اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے خاموشی توڑ دی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ چودھری نثار نے روات کے قریب سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اب لنگوٹ کس لیں میں الیکشن لڑوں گا اور الیکشن کے بعد فیصلہ کروں گا کہ کس جماعت میں شامل ہونا ہے، میں گالم گلوچ کی موجودہ سیاست کا حصہ ہرگز نہیں بننا چاہتا۔ انہوں کہا کہ میں گزشتہ چار سال سے خاموش تھا مگر اب میں نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،
عوام تیاری کرلیں ہم نے اس بار نئے انداز میں الیکشن لڑنا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ چودھری نثار علی خان 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیث میں الیکشن میں حصہ لیا تھا، انہیں قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہوئی تھی تاہم وہ صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں