اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں نئے عام انتخابات کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں میں گورنر راج کا کوئی آپشن زیرِ غور نہیں ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان پنجاب اور کے پی اسمبلیاں آج توڑ دیں، پی ڈی ایم الیکشن کے لیے تیار ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل ہونے کی صورت میں الیکشن صرف دو صوبوں میں ہی ہوں گے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صدر مملکت سے ملاقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صدر مملکت سے معیشت کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے کوئی سیاسی ایشو پر بات نہیں ہوئی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صدر مملکت نے بجلی اور پیٹرول بچانے کیلئے یورپ کی طرز پر قانون سازی کرنے کی تجویز دی اور مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں