وفاقی حکومت کو بڑا دھچکا، اہم ترین استعفیٰ آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)حکومتی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) وزیراعظم کی فلڈ ریلیف کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئی جس سے کمیٹی غیر فعال ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم فلڈ ریلیف کمیٹی کی رکنیت سے اے این پی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق نے استعفیٰ دے دیا اور اپنا استعفیٰ وزیراعظم کے دفتر کو ارسال کر دیا۔

 

 

 

اس موقع پر سینیٹر ارباب عمر فاروق کا کہنا تھا کہ کمیٹی سیلاب سے متعلق ریلیف اور نقصانات کے تخمینہ کے لئے قائم کی گئی تھی، افسوس کئی ماہ گزرنے کے باوجود سیلاب سے متعلق اجلاس طلب نہیں کیا جاسکا۔ خیال رہے سینیٹر عمر فاروق نے ایک روز قبل ریکوڈک سے متعلق قانون سازی کی مخالفت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں