اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ، مونس الٰہی کی عمران خان سے اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے۔زمان پارک لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

 

 

مونس الہٰی اور عمران خان کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ رہنما ق لیگ مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں آگے بڑھنے کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر ہمیشہ خوشی ہوئی، فالو اپ میٹنگ جلد ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close