راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی چیلنج کر دی گئی

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔ جسٹس عابد حسین نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے طلب کرلیا،تحریری حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق آئین میں اپوزیشن لیڈر کا کردار واضح ہے۔

 

 

 

فریقین حکم امتناعی کی درخواست پر بھی جواب داخل کریں ،درخواست میں راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کو چیلنج کیاگیا،حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ درخواست میں سپیکر کے آئینی کردار ادانہ کرنے پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close