پرویز الٰہی کو بنی گالہ کے چکر لگانے کا جنرل باجوہ نہیں بلکہ کن دو شخصیات نے کہا تھا؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پرویز الٰہی کو بنی گالہ کے چکر لگانے کا جنرل (ر) باجوہ نے نہیں، دو اور لوگوں نے کہا تھا ۔ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پرویز الٰہی کو کال واپڈا ہاؤس اور کہیں اور سے آئی جس کے بعد انہوں نے جنرل (ر) باجوہ کو کہا کہ انہیں یہ مشورہ دیا گیا ہے جس پر جنرل (ر) باجوہ نے کہا جو آپ کی مرضی ہے وہ کر لیں۔

 

 

 

اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف تو پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے تیار ہی نہیں تھے میں نے مشکل سے رضامند کیا تھا مگر جو پرویز الٰہی نے کیا اس سے دھچکا ، آئندہ پرویز الہی کی واپسی سے متعلق کوئی کردارا دا نہیں کرونگا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آرمی چیف کیلئے جو نام شہباز شریف نے دیا ، نواز شریف نے توثیق کر دی ،صدر مملکت اگر سمری کو مسترد کرتے تو حکومت کے پاس پلان بی موجود تھا اور وہ یہ تھا کہ اسی نام کو جوائنٹ چیفس آف آرمی سٹاف بنا دیتے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کی نئی قسط کیلئے تمام معاملات پورے ہیں ، سعودی عرب نے بھی پاکستان کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں