اسلام آباد(پی این آئی)معروف اینکر پرسن کامران شاہد سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک اور مبینہ سکینڈل سامنے لے آئے۔نجی نیوز چینل پر اپنے پروگرام میں اینکر پرسن نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کا ایک اور مبینہ توشہ خانہ سکینڈل سامنے آیا ہے ،انہیں خلیجی ممالک کی جانب سے چھ ارب روپے مالیت کے خواتین کے زیورات بطور تحفہ ملے ۔
یہ تحائف توشہ خانہ میں جانے کے بجائے سیدھا وزیر اعظم ہاوس چلے گئے پھر مبینہ طور پر ان تحائف کا غلط تخمینہ لگوایا گیا اور انہیں تین کروڑ روپے مالیت کا ظاہر کیا گیا جس کے بعد ان تحائف کو ڈیڑھ کروڑ روپے میں بیچ دیا گیا۔کامران شاہد نے مزید کہا کہ یہ رپورٹ حکومت کے پاس مو جود ہے جس پر حکومت عمران خان کے خلاف ایک اور کیس بنا رہی ہے اور نیب کو بھی انکوائری کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ 15 دسمبر کو سنایا جائے گا، سیشن کورٹ اسلا م آباد نے فیصلہ سنانے کیلئے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی، جج سیشن کورٹ ظفر اقبال نے کہا تھا کہ 15دسمبر کو 2 بجے فیصلہ سنایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں