16دسمبر سے پیٹرول کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ اوگرانے ورکنگ پیپرتیار کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی) مہنگائی کے مارےعوام کیلئے قدرے ریلیف کی امید جاگ گئی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے ۔ اوگرا نے آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپر تیار کرلیا ہے جس کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ، برینٹ آئل کی قیمت 76 ڈالر تک رہی جبکہ حکومت نے بھی 76 ڈالر فی بیرل میں تیل خریدا جس کا ریلیف عوام کو منتقل ہونے کی امید ہے ۔

 

 

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا کی جانب سے حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ پٹرول کی قیمت 12 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے تک کمی لائی جا سکتی ہے ، لائٹ ڈیزل 15 اور متی کا تیل 13 روپے فی لیٹر سستا کیا جا سکتا ہے ، اوگرا کی دوسری تجویز کے مطابق جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں کیوں کہ اس وقت پٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح صفر ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں