تعلیمی ادارے کتنے دنوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ طلبا کیلئے بڑی خبر

لاہور(پی این آئی) محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے نجی و سرکاری سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے نجی و سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں ہفتہ 24 دسمبر سے ہفتہ31 دسمبر تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

 

 

 

چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر میں معمول کے مطابق سوموار 2 جنوری کو تمام نجی و سرکاری اسکولز کھل جائیں گے۔ اسی طرح محکمہ تعلیم نے بھی صوبے بھر میں سرکاری و نجی اسکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ سکریٹری اسکولز ایجوکیشن اکبر لغاری کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2022 تک چھٹیاں ہونگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں