الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کے خلاف نااہلی کے لیے دائر پٹیشن مسترد کر دی، پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر کے خلاف پٹیشن پی ٹی آئی نے دائر کی گئی تھی

اسلام آباد (پی این آئی) پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و سندھ اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور پی ٹی آئی کی جانب سے دائر پٹیشن میں سرخرو ہو گئیں۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے فریال تالپور کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن کو مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست کو عدم ثبوت اور محض بے بنیاد الزامات لگانے کی بنیاد پر مسترد کیا۔ فریال تالپور نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کو سچ کی جیت قرار دے دیا۔

فریال تالپور نے پی ٹی آئی کی جانب سے دائر پٹیشن میں سرخرو ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمے میں مجھے اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا، یہ کامیابی سچ کی جیت ہے: فریال تالپور نے کہا کہ یہ جیت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی ہے، جیالوں کی دعاوَں کا ثمر ہے: فریال تالپور کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کے حقیقی نمائندوں سے محروم کرنے کی سازش ناکام ہوئی۔ فریال تالپور نے کہا کہ جھوٹے مقدمات، جیلوں اور منفی پروپیگنڈہ کے آگے کبھی پہلے تائب ہوئے نہ آئندہ ہونگے۔ فریال تالپور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی خدمت کرنا ہمارا نصب العین ہے، قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پرچم ہر حال میں بلند رکھیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close