مسلم لیگ (ن )نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں کا آغاز کرد یا

اسلام آباد (پی این آئی)حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن )نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں کا آغاز کرد یا اس سلسلے میں کون سچا کون جھوٹا بیانیہ کی جنگ تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ، قائد مسلم لیگ (ن )نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل گھر گھر لیگی بیانیہ پہنچانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن )نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا ا س ضمن میں نواز شریف کی پاکستان واپسی سے پہلے سچا کون جھوٹا

کون بیانیہ کی جنگ تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )نے آئندہ عام انتخابات کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کردی ،پہلے مرحلے میں ملک بھر میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کا آغاز کردیا گیا ،آئندہ عام انتخابات میں پارٹی قائد اور مسلم لیگ (ن )کا بیانیہ عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی کی پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی روشنی میں وطن واپسی سے قبل گھر گھر لیگی بیانیہ پہنچانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے

ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلوں اور بین الاقوامی سطح پر لگائے گئے الزامات جھوٹ ثابت ہوئے، بیانیہ کا حصہ بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی قیادت بارے منفی تاثر کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی بھی طے کرلی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کے قائد نواز شریف خود عوامی رابطہ مہم چلائیں گے اس سلسلہ میں ان کی جنوری کے دوسرے ہفتے میں آمد بھی متوقع ہے

ذرائع کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کو واضح ہدایات دی ہیں ، پٹرول اور بجلی میں ریلف دینے کیلئے کہہ دیا گیا ہے نواز شریف عوام کو پٹرول ایک سو نوے روپے لیٹر اور بجلی تین سو یونٹ فری دینے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ وطن واپسی پر ان کو عوام میں بھرپور پزیرائی مل سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close