پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کیلئے حکمت عملی تبدیل کرلی

اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ارکان پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہ کئے جانے پر اب حکمت عملی تبدیل کرلی گئی ہے، مستعفی ہونے والے ارکان اسمبلی نے ایوان میں واپس جاکر فلور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی کےذرائع کا کہنا ہے کہ حکمت عملی کے تحت تمام ارکان اسمبلی

پی ٹی آئی انفرادی طور پر مستعفی ہونگے، اسپیکر کےروبرو کھڑے ہوکراعلان کرنے پراستعفے فوری منظورتصور ہونگے۔ذرائع کے مطابق ارکان کی قومی اسمبلی میں واپسی سے قبل صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر پارلیمان میں واپسی کی دعوت دی تھی۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس مینڈیٹ ہے

وہ پارلیمان میں واپس آئیں کیونکہ ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کا ہمارا فورم پارلیمان ہے اور تمام مسائل کا حل موجود ہے، اسے نظر انداز کرکے آگے نہیں بڑھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے حکومت کے سامنے قبل ازوقت انتخابات کی شرط رکھی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close