پرویز الٰہی آخری وقت تک اسمبلی بچانے کی کوشش کرینگے، حکمران اتحاد کو بیک ڈور رابطہ کاروں کی رپورٹ

اوکاڑہ (پی این آئی) پرویز الٰہی آخری وقت تک اسمبلی بچانے کی کوشش کرینگے،حکمران اتحاد کو بیک ڈور رابطہ کاروں کی رپورٹ ،نواز شریف کی ریکوڈک پروزیر اعظم کو اختلافات ختم کرانیکی ہدایت، روزنامہ جنگ میں وارث حیدری کی خبر کے مطابق حکمران اتحاد کو پنجاب اسمبلی تحلیل نہ کئے جانے کا یقین ہے،پی ٹی آئی میں مبینہ بے یقینی پنجاب میں واضح اختلاف قرار ،ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ حکمران اتحاد کے قائدین کے نزدیک پرویز الٰہی

پی ٹی آئی اور عمران خان کو اسمبلی تحلیل نہ کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کریں گے، 2اہم قائدین کو بیک ڈور روابط میں پرویز الٰہی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ آخری وقت تک اسمبلی بچانے کی کوشش کریں گےپی ٹی آئی رہنماؤں،عمران خان کاپنجاب اسمبلی تحلیل کے حوالے سے بار بار یہ کہنا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ ایک پیج پر ہے معاملے کو مختلف زاویوں سے مشکوک اور دال میں کچھ کالا کی بجائے پوری دال کو کالا بنا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close