حکومتی اتحاد میں سب کچھ اچھا نہیں، کوئی بڑا طوفان برپا ہو سکتا ہے،حامد میرکا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومتی اتحاد میں سب کچھ اچھا نہیں ہے اور اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی گرما گرمی آنے والے دنوں میں کوئی بڑا طوفان برپا کر سکتی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا اسلام آباد میں سب کچھ اچھا نہیں ہے۔ اگر عمران خان نے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی توڑ دی تو اسلام آباد میں ہونے والی گرما گرمی بہت بڑا طوفان برپا کر سکتی ہے،چھوٹی اتحادی پارٹیاں بھی شہباز شریف حکومت کو الیکشن پر مجبور کر دیں گی۔

سینئر تجزیہ کار کا یہ بھی کہنا تھا اختر جان مینگل نے اپنی پارٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے جس کا ایک ہی ایجنڈا ہو گا کہ حکومت کے ساتھ رہنا ہے یا نہیں۔ حکومت سے باہر ہونے کے باوجود عمران خان کا پلڑا بھاری نظر آ رہا ہے جیسا انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ حکومت سے باہر آ گئے تو پہلے سے زیادہ خطرناک ہو جائیں گے بالکل ایسا ہی نظر آ رہا ہےانہوں نے کہا کہ جب سے عمران خان حکومت سے باہر آئے ہیں وہ مختلف سیاسی کارڈ کھیل رہے ہیں اور جارحانہ حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں جبکہ حکومت دفاعی پوزیشن میں نظر آ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close