ن لیگ نے 11 لاکھ اور پی ٹی آئی نے 55 لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دیں، اسد عمر کا انکشاف

فیصل آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے ایک جنرل اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے دور میں بے روزگار نوجوانوں کو 55 لاکھ نوکریاں ملیں۔فیصل آباد میں خطاب کے دوران اسد عمر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کی ساری توجہ عمران خان پر جھوٹے مقدمات بنانے اور اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرنے پر ہے۔ اسد عمر نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے دور میں 11 لاکھ اور پی ٹی آئی کے دور میں 55 لاکھ نوکریاں ملیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا،

آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والا لیڈر دیکھا نہ گیا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر ایل سی نہیں کھلے گی، امپورٹ پر آئے مال کی ادائیگی کے لیے ڈالر نہیں ہوگا تو تاجر کیا بیچے گا۔ منصوبہ بندی کے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ رجیم چینج کے نتیجہ میں ملک بحرانوں کا شکار ہو گیا، سیاسی، معاشی اور معاشرتی بحران ایک ساتھ آگئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close