اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑنے کاحتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

لاہور(آئی این پی) پنجاب کے سینئر وزیر اسلم اقبال نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعلی پرویز الہی اسمبلی توڑنے کی سمری عمران خان کو دے چکے ہیں۔سینئر وزیر اور پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پرویز الہی پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری سابق وزیراعظم عمران خان کو دے چکے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑی جائیں گی، اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی اسی ماہ تحلیل ہو نے جارہی ہے،

اراکان نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کی توثیق کردی۔لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں بھکر، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close