سرکاری ملازمین کی تو موجیں لگ گئیں، حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی)سرکاری ملازمین کی تو موجیں لگ گئیں، حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی۔۔ پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 30 دسمبر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پنجاب حکومت نے دسمبر کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن 31 دسمبر کو ہفتہ اور یکم جنوری کو اتوار ہونے کی وجہ سے 30 دسمبر بروز جمعہ کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔صوبائی محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کو احکامات جاری کر دیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close