اسلام آباد(پی این آئی)صادق سنجرانی نے سربراہ بی این پی سرداراختر مینگل سے ملاقات میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد میں تعاون کی اپیل کردی تاہم انھوں نے حمایت کی یقین دہانی نہیں کرائی۔تفصیلات کے مطابق صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بچانے کیلئے رابطے شروع کردیے۔ذرائع نے بتایا کہ صادق سنجرانی کی سربراہ بی این پی سرداراختر مینگل سے ملاقات ہوئی۔
جس میں صادق سنجرانی نے اختر مینگل سے ممکنہ تحریک عدم اعتماد میں تعاون کی اپیل کردی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اختر مینگل نے صادق سنجرانی کو حمایت کی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔اس کے علاوہ صادق سنجرانی نے پی پی قیادت سے ملاقات کیلئے مشترکہ دوستوں سے رابطے کئے، صادق سنجرانی کی گزشتہ ہفتے کراچی میں اہم پی پی رہنما سے ملاقات ہوئی، جس میں صادق سنجرانی نے پی پی قیادت سے ملاقات کرانے کی درخواست کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے معذرت کرتے ہوئے جواب دیا کہ پارٹی قیادت آپ سے ملاقات کیلئے تیار نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں